اہم خبریں

پاک فضائیہ کی جانب سے14 ملکی بین الاقوامی فضائی مشق انڈس شیلڈ-2023 کا آغاز

اسلام آباد (  اے بی این نیوز    )پاک فضائیہ کی جانب سے14 ملکی بین الاقوامی فضائی مشق انڈس شیلڈ-2023 کا آغاز،مشق انڈس شیلڈ پاک فضائیہ کی جانب سے بین الاقوامی عسکری شراکت داری اور فضائی قوت کا ایک شاندار مظاہرہ،انڈس شیلڈ کی افتتاحی تقریب پاک فضائیہ کی ایک آپریشنل ایئر بیس پر منعقد، ائیر وائس مارشل طارق محمود غازی، ائیر آفیسر کمانڈنگ، سینٹرل ائیر کمانڈ کی اس پروقار افتتاحی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت،مہمان خصوصی نے فضائی جنگ کے نئے ابھرتے ہوئے محرکات کے تناظر میں مشترکہ مقاصد کے حصول کے لیے مشق کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ائیر وائس مارشل طارق محمود غازی کی مشق کے انعقاد پر ایئر پاور سینٹر آف ایکسیلینس کی کاوشوں کی تعریف، ائیر وائس مارشل طارق محمود غازی نے کہا کہ مشق انڈس شیلڈ کی بدولت، حصہ لینے والی فضائی افواج اور اتحادیوں کے مابین موجودہ تعاون اور شراکت داری کا فروغ ممکن ہوگا۔مشق پاک فضائیہ کے لیئے ٹیکنالوجی کے فروغ، اس کی صلاحیتوں کو جدت سے ہمکنار کرنے اور عصر حاضر کی جنگی حکمت عملیوں کو بروئے کار لانے میں مدد دے گی، مشق خطے کی اہم فضائی قوتوں کے مابین، تعاون اور برادرانہ تعلقات کو فروغ دینے کی جانب ایک اہم قدم ہے،مشق انڈس شیلڈ 2023 میں ترکیہ، سعودی عرب، قطر، متحدہ عرب امارات اور مصر کی فضائی افواج حصہ لے رہی ہیں۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابقمشق میں عمان، بحرین، آذربائیجان، انڈونیشیا، مراکش، ازبکستان، چین اور ہنگری سمیت 14 فضائی افواج کی شرکت، مشق، شریک فضائی افواج کو اپنی بے مثال مہارت اور آپریشنل صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کا ایک منفرد موقع فراہم کرے گی، مشق کے زریعے شریک فضائی افواج کے مابین باہمی افہام و تفہیم میں بہتری اور تعاون کا فروغ ممکن ہوگا،بین الاقوامی فضائی مشق انڈس شیلڈ عملی اور پیشہ ورانہ مہارت کی علامت، بین الاقوامی فضائی مشق انڈس شیلڈ خطے میں پاک فضائیہ کی صلاحیتوں کا لوہا منوانے میں کارگر ثابت ہوگی۔،مشق میں حقیقت پر مبنی فضائی جنگ کے منظرناموں اور مختلف عسکری مشنز کی عکاسی کی گئی۔ انڈس شیلڈ، فضائی اور زمینی عملے کو، فضائی جنگ کے دوران اساسوں کی تعیناتی سے متعلق مختلف حکمت عملیوں کو پرکھنے کا بہتریں تجربہ فراہم کرے گی۔

متعلقہ خبریں