گلگت بلتستان(اے بی این نیوز)ضلع گانچھے کی خوبصورت مگر دشوار گزار کاندے نانگمہ ویلی میں واقع قراقرم کی معروف چوٹی K6 سر کرنے کی مہم کے دوران ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق 40 سالہ فرانسیسی کوہ پیما پیریل گیلوم چڑھائی کے دوران اچانک آنے والے، برفانی اور پتھروں کے تودے کی زد میں آ کر جاں بحق ہو گئے۔ مقامی حکام نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب کوہ پیما 7,282 میٹر بلند K6 چوٹی کی جانب پیش قدمی کر رہے تھے۔
حادثے کے فوراً بعد ریسکیو کارروائیاں شروع کر دی گئیں اور ہوشے گاؤں کی مقامی ریسکیو ٹیم غلام عباس کی قیادت میں لاش کو بیس کیمپ منتقل کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔ K6 کو قراقرم کی انتہائی مشکل، خطرناک اور تکنیکی چوٹیوں میں شمار کیا جاتا ہے، جہاں کوہ پیماؤں کو سخت موسمی حالات، برفانی تودوں اور دشوار راستوں کا سامنا رہتا ہے۔ اس افسوسناک واقعے نے مقامی آبادی اور بین الاقوامی کوہ پیمائی حلقوں میں غم کی لہر دوڑا دی ہے۔ زرائع کے مطابق آج ڈیتھ باڈی کو نیچے آبادی تک لائے جائے گا۔
مزید پڑھیں۔دنیا ہمیں پیس میکر کے نام سے جانتی ہے: اسحاق ڈار















