اہم خبریں

اڈیالہ جیل میں بجلی کاطویل بریک ڈاؤن، قیدیوں کو مشکلات

راولپنڈی(نیوزڈیسک)اڈیالہ جیل میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن ہوگیا۔بجلی کی سپلائی معطل ہونے کے باعث قیدیوں،حوالاتیوں کو مشکلات کا سامنا ہے، جب کہ انتظامیہ نے جنریٹر بھی آن نہیں کئے۔ جیل میں نصب موبائل جیمرز بھی آف ہوگئے تاہم فور جی سروس بحال رہی۔جیل انتظامیہ کے مطابق بجلی کی سپلائی کی بحالی کے لئے ٹیمیں کام کر رہی ہیں۔

متعلقہ خبریں