اسلام آباد(اے بی این نیوز)وزیراعظم شہبازشریف نے وینزویلا میں زلزلے سے تباہی و نقصان پر اظہار افسوس کیا ہے۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق اپنے بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے وینزویلا حکومت، عوام اور متاثرین کے اہلخانہ سے اظہار ہمدردی کیا اور کہا کہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعاگو ہیں۔
وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ مشکل وقت میں متاثرہ افراد کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ وینزویلا میں یکے بعد دیگر زلزلے کے شدید جھٹکوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی، جس کے باعث متعدد عمارتیں منہدم ہوگئیں، امریکی ماہرین کے مطابق زلزلے کے باعث بڑی تعداد میں ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔
مزید پڑھیں۔عالمی مارکیٹ میں سونا مزید سستا ، قیمت 7 ماہ کی کم ترین سطح پر آ گئی















