اسلام آباد (نیوزڈیسک) راوالپنڈی میں دہشتگر دی کا بڑا منصوبہ نا کام بنا دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ ٹیکسلا کے علاقے سے گاڑی سے دھماکا خیز مواد برآمد ،دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ، زیر استعمال گاڑی تحویل میں لے لی گئی، پولیس حکام کے مطا بق ملزمان خیبر پختونخوا سے دھماکاخیز مواد لے کر راولپنڈی داخل ہوئے تھے ۔ دھماکا خیز مواد برآمدگی کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔















