لندن(نیوزڈیسک)سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ آج دفتر میں آخری دن ہے پھر میں پاکستان روانہ ہوجاؤں گا۔غیبت، چغلی اور بہتان بازی سے صحافیوں کو پرہیز کرنا چاہیے، تنقید برائے تنقید نہیں برائے اصلاح ہونی چاہیے۔جمعہ کو لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ میرے حق میں اور میرے خلاف لکھنے والے تمام صحافیوں کا شکر گزار ہوں، معاشرے میں صحافت کا اہم کردار ہے، عوام صحافیوں کی رائے کو اہمیت دیتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ یہاں پاکستانیوں کے مظاہروں کا چار سال میں کیا فائدہ ہوا ہے، مظاہرہ کرنا ہے تو پاکستان جا کر کریں۔















