اہم خبریں

نوازشریف کی واپسی کیلئے کسی گارنٹی کی ضرورت نہیں ہے ، اسحاق ڈار

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) مسلم لیگ (ن) سینئر رہنمااسحاق ڈار نے کہا نواز شریف کی واپسی کسی گارنٹی کا نتیجہ نہیں، آج تک اس ملک میں کس کو حفاظتی ضمانت نہیں ملی،میں نے خود بھی حفاظتی ضمانت لینے سے انکار کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی واپسی پرضمانت کا عمل بھی ہو جائے گا،پاکستان واپسی کے سفر کیلئے کسی گارنٹی یا یقین دہانی کی ضرورت نہیں۔ سابق وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ ڈالر کی حقیقی ویلیو 250 روپے ہے، ستمبر 2022 میں کہا تھا ڈالر ریٹ 200 سے کم ہونا چاہیے، اب بھی ڈالر کو 250 روپے کے قریب آنا چاہئے۔

متعلقہ خبریں