پشاور(نیوز ڈیسک) غیر قانونی طور پر مقیم تمام غیر ملکیوں کیلئے پاکستان چھوڑنے میں 25 دن باقی،خیبر پختو نخوا سے افغان باشند و ں کاانخلاء کیلئے محکمہ داخلہ نے اگلے ہفتے اہم اجلاس طلب کرلیا، پولیس اور قانون نافذ کرنےوالے اداروں کے ڈیٹا کا تفصیلی جائزہ لیا جائےگا، صوبے میں افغان باشندوں کی جیو ٹیگنگ کے عمل کا بھی جائزہ لینے کا فیصلہ،خیبرپختونخوا میں سب سے زیادہ غیر قانونی افغان باشندے مقیم ہیں، یکم نومبر سے ممکنہ آپریشن کےلئے محکمہ داخلہ اداروں کو خصوصی ہدایات کا جاری کریگا۔















