سیالکوٹ(نیوز ڈیسک) استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کی ترجمان فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے استحکام پاکستان پارٹی کی رجسٹریشن مکمل ہو گئی،متحرک رابطہ مہم چلائی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق انہوں نے کہا کہ 13 اکتوبر کو جھنگ میں بڑا پاور شو ہوگا اس سے قبل پارٹی رجسٹریشن کا عمل مکمل ہونا خوش آئند ہے،الیکشن کمیشن نے آئی پی پی کو رجسٹریشن نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے اس پر پارٹی قیادت اور کارکنوں کو مبارکباد پیش کرتی ہو ں، اب متحرک عوامی رابطہ مہم کا آغاز کیا جائیگا۔















