راولپنڈی(نیوزڈیسک)وفاقی وزیر مذہبی امور انیق احمدنے کہا ہے کہ نہ ہم توہین قرآن برادشت کرسکتے ہیں اور نہ ہی توہین رسالت برادشت کرسکتے ہیں اور ہم کسی مسیح پر ظلم بھی برداشت نہیں کرسکتے۔غیر مسلم عبادت گاہیں اور غیر مسلم افراد ہماری ذمہ داری ہیں۔ اگر معیشت مضبوط ہو گی تو تشدد کا خاتمہ ہوگا معیشت کمزور ہوگی تو تشدد بڑھے گا۔جمعرات کو تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نگراں وفاقی وزیر مذہبی امور انیق احمد کا کہنا تھا کہ ہمارا دین اسلام حضرت مسیح اور حضرت مریم کو مانتا ہے۔ مذہبی انتہا پسندی کو روکنے کے لئے سخت اقدامات ہونے چاہئیں۔انھوں نے کہا کہ قانون کو اپنے ہاتھ میں لینے سے معاشرہ خراب ہو جاتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جڑانوالہ میں ہم اکٹھے تھے مل کر بات کی کہ ہم سب ایک ہیں۔















