لاہور(نیوزڈیسک)مسلم لیگ ن کی نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز کہا ہے کہ21 اکتوبر کو پاکستان کی خوش حالی واپس آ رہی ہے۔جمعرات کو اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ نوازشریف عوام اور ملک کو مشکلات سے نکالنے آ رہے ہیں، 21 اکتوبر کو پاکستان کے اچھے دِن واپس آ رہے ہیں، اِن شاء اللّٰہ 21 اکتوبر کو مہنگائی میں کمی واپس آ رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ نوازشریف کو اقتدار سے نکالا تو ملک سے امن و سکون بھی نکل گیا۔















