اہم خبریں

عدالت کا بڑا فیصلہ ، وفاق کا نوٹیفکیشن کالعدم ،اب پنجاب حکومت چینی کی قیمتیں مقرر کرےگی

لاہور(نیوزڈیسک) اب پنجاب حکومت چینی کی قیمتیں مقرر کرےگی، وفاقی سیکرٹری کنٹرولر جنرل پرائس کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیدیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے چینی کی قیمت کے تعین سے متعلق درخواست پر پہلے سے محفوظ فیصلہ سنادیا، جس کے تحت چینی کی قیمتیں مقرر کرنے کا اختیار پنجاب حکومت مل گیا ۔ واضح رہے کہ شوگر ملز مالکان نے چینی کی قیمتیں مقرر کرنے کا وفاقی حکومت کا اقدام چیلنج کیا تھا ۔ لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد وفاقی سیکرٹری کنٹرولر جنرل پرائس کا نوٹیفکیشن کالعدم ہو گیا ۔

متعلقہ خبریں