اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی حکومت کا نیب ترامیم کیس کے فیصلے کیخلاف نظرثانی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ۔ ذرائع کے مطابق نظرثانی درخواست 13 اکتوبر تک دائر کی جائے گی،سپریم کورٹ نے 15 ستمبر کو نیب ترامیم کیس کا فیصلہ سنایا تھا جبکہ عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست منظور کرتے ہوئے نیب ترامیم کالعدم قرار دے دیا تھا۔















