اسلام آباد (نیوزڈیسک) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے بیٹوں سے ٹیلیفونک رابطے کیلئے درخواست دائرکردی جس میں استدعا کی گئی ہے کہ قاسم، سلیمان سے ٹیلیفونک بات کرائی جائے ۔تفصیلات کے مطابق اےٹی سی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے درخواست کی سماعت کی جس میں پی ٹی آئی چیئرمین کے وکیل شیراز راجھا پیش ہوئے اور استدعا کی کہ چیئرمین پی ٹی آئی سے قاسم اور سلیمان کی ٹیلیفونک بات کروانے کے احکامات جاری کیے جائیں اس حوالے سے عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی اڈیالہ جیل میں بیٹوں سے ٹیلیفونک بات ہوسکتی یا نہیں؟ اس حوالے سے سپرٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت 10 اکتوبر تک ملتوی کردی ۔















