عمرکوٹ (نیوزڈیسک) عمرکوٹ میں 3 بچے تلاب میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق تینوں بچے تالاب کے قریب کھیل رہے تھے کہ ایک بچہ پاؤں پھسلنے کی وجہ سے تالاب میں گرگیا دوسرے اسے بچانے کیلئے تالاب میں کھود گئے لیکن زندہ واپس نہ آئے ۔ جاں بحق ہونے والوں بچوں میں دو سگے بہن بھائی اور تیسرا کزن شامل تھا جن کی عمریں 5 سے 10 سال کے درمیان تھیں، علاقہ مکینوں نے جاں بحق بچوں کی لاشوں کو تالاب سے اپنی مدد آپ کے تحت نکال لیا،علاقے میں کہرام فضاسوگوار ہر آنکھ نم ۔















