اسلام آباد (نیوزڈیسک) چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے وکیل لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین جس سیل میں ہیں وہاں نماز بھی بامشکل ادا کی جا سکتی ہے ۔آج اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی کی جیل سیکیورٹی کے حوالے سے بشریٰ بی بی درخواست پر چیف جسٹس عامر فاروق نے سماعت کی اس دوران بشریٰ بی کے وکیل لطیف کھوسہ نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو گھر کا کھانا دینے کی اجازت دی جائے، انہیں جس سیل میں رکھا گیا ہے وہاں نماز بھی مشکل سے ادا کی جا سکتی ہے ۔ اس پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ جو کچھ عدالت کر سکتی ہے تو اس پر میں آرڈر جاری کروں گا۔دلائل سننے کے بعد عدالت نے عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرکے اگلے ہفتے تک سماعت ملتوی کر دی ۔















