اسلام آباد(نیوز ڈیسک) چیئرمین پی ٹی آئی کی جیل میں سیکیورٹی کا معاملہ ، بشریٰ بی بی کی درخواست پر سماعت آج ہوگی ۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی بشریٰ بی بی نے اپنے شوہر کی جیل میں سیکیورٹی کے لیے دائر درخواست کر رکھی ہے جس پر سماعت آج ہو گی۔ واضح رہے کہ بشریٰ بی بی کی درخواست چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق سماعت کریں گے۔ بشریٰ بی بی نے درخواست میں موقف اختیارکیا کہ خدشہ ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو جیل میں کھانے کے ذریعے زہر دیا جا سکتا ہے، میرے شوہر کو سہولیات بھی نہیں دی جا رہیں ،جیل میں غیر انسانی سلوک آئین کے آرٹیکل 9 اور 14 کی خلاف ورزی ہے۔















