کراچی ( اے بی این نیوز )ہم نے کسی کو بھی گالی کا جواب گالی سے نہیں دینا،شرجیل میمن کی پریس کانفرنس کہا کہ ہم نے دلیل کے ساتھ ان کی اصل حقیقت بتانی ہے۔چیئرمین بلاول بھٹو نے پورے پاکستان میں آلودہ کلچر کو ختم کیا، ہمارے پاکستان کا کلچر ادب و احترام ہے، پاکستان کا کلچر چھوٹے بڑے کی عزت ہے، پاکستان کا کلچر وہ نہیں کہ جو مخالف ہے اس کو گالی دو، لوگوں کے خاندانوں کو سوشل میڈیا پر نشانہ بنایا گیا۔ ہماری لیڈر شپ نے ملک میں جمہوریت، آئین اورعوام کیلئے جان کے نذرانے دیئے، سوائے پیپلز پارٹی کے اور کسی پارٹی نے جانوں کے نذرانے پیش نہیں کئے، ہمارے لیڈر جیلوں میں رہے لیکن کبھی ملک سے بھاگے نہیں، ہماری پارٹی کی جانب سے عدلیہ اور اداروں کے خلاف مہم نہیں چلی گئی، ہم سب کو ملکر ملک کو مضبوط بنانا ہے۔















