اہم خبریں

آج ہمیں چیئرمین پی ٹی آئی کے کئے گئے معاہدے کا خمیازہ بھگتنا پڑ رہا ہے، احسن اقبال

اسلام آباد (  اے بی این نیوز  )آج ہمیں چیئرمین پی ٹی آئی کے کئے گئے معاہدے کا خمیازہ بھگتنا پڑ رہا ہے، احسن اقبال نے کہا ،، ایک شخص جس نے یونین کونسل تک نہیں چلائی تھی اس کو ایٹمی طاقت کی کنجیاں دے دی گئیں، چیئرمین پی پی ٹی آئی جب آئی ایم ایف سے معاہدہ کررہے تھے تو ہم نے چیخ چیخ کرکہا تھا یہ غریبوں کے مستقبل کا سودا کررہے ہیں اس کا نتیجہ بدترین مہنگائی کی صورت میں نکلے گا۔ 2024کے بعد پھر پاکستان کو امن کا گہوارہ بنانے کا آغاز کریں گے،،،21 اکتوبر کو قائد نوازشریف وطن واپس آرہے ہیں، نوازشریف کی واپسی ایک سنگ میل کی حیثیت اختیار کرگئی، نوازشریف کی عالمی شخصیت کے باعث ہم دوست ممالک سے مثالی تعاون کو بحال کرنے میں کامیاب ہوں گے، یقین ہے نوازشریف کی قیادت میں ملک معاشی بحالی کے عمل میں کامیاب ہو گا۔

متعلقہ خبریں