اسلام آباد ( اےبی این نیوز )سائفر کیس کی سماعت ان کیمرہ ہو گی یا اوپن کورٹ سماعت ہو گی ؟اسلام آباد ہائیکورٹ نے اس نکتے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔۔۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق نے ریمارکس دیئے کہ اب تو عدالتی سماعتوں کی لائیو سٹریمنگ ہوا کریگی، لائیو سٹریم ہو گا تو عدالتی کارروائی پوری دنیا دیکھے گی،چیف جسٹس کے طور پر یہ عمل میری عدالت سے شروع ہو گا، چیف جسٹس عامر فاروق نے مسکراتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ ہمیں تو اِس مطابق اپنی تیاری رکھنی چاہئے۔















