نوازشریف کی خاندانی سیاست مرچکی،عوام پر احسان کریں، لندن ہی رہیں، بیرسٹر سیف

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماء بیرسٹر سیف نے کہا کہ نوازشریف کی خاندانی سیاست مرچکی،عوام پر احسان کریں لندن ہی رہیں۔پی ٹی آئی کے رہنما بیرسٹر سیف نے اپنے بیان میں کہا کہ نوازشریف لندن میں ہی بیٹھ کر نہاریاں کھائیں،چھوٹے بھائی بھی 17 ماہ کی یہاڑی لگا کر واپس جا چکے ہیں،ان کی لوٹ مار کا دور دوبارہ نہیں آئے گا،وطن واپسی کی بجائے نوازشریف عوام کی دولت واپس کریں۔عوام ن لیگ کی موروثی سیاست رد کرچکے،نوازشریف اب سزایافتہ ملزم کے طور پر پاکستان آئیں گے ۔