کراچی ،چپ تعزیہ کا الوداعی جلوس ،سیکیورٹی کے سخت انتظامات

کراچی (نیوز ڈیسک) کراچی ،چپ تعزیہ جلوس نشترک پارک سے برآمد،الوداعی مجالس کا انعقاد،جلوس کا اہتمام امام بارگاہ حسینیہ ایرانیاں پر ہو گا۔سیکیورٹی کے سخت انتظامات ، جلوس کے راستوں پر کنٹینر لگا دیئے گئے ،مختلف جگہوں سے ٹریفک بند ، سی سی ٹی وی کیمروں سے نگرانی ۔ اس کے علاوہ کراچی سے چپ تعزیے کا دوسرا جلوس رضویہ چورنگی ناظم آباد سے برآمد ہوگا جو مارٹن روڈ امام بارگاہ پر اختتام پذیر ہو گا۔