کرا چی ( اے بی این نیوز )ایم کیو ایم کے راہنما خالد مقبول صدیقینے کہا کہاتنی بڑی تعداد میں لوگ وعدے پر نہیں ارادے پر آئے ہیں یہ ارادہ اپنے حق کے لیے لڑنے اور ظلم کیخلاف کھڑے ہونے کا ہے اس جدوجہد کا حصہ بننے والوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ایوانوں میں ان پاکستانیوں کو پہنچائیں گے جنہوں نے پاکستانیوں کا دکھ دیکھا ہے ہم الیکشن جیتنے نہیں آپ کا دل جیتنے آئے ہیں آج کراچی کے ہر علاقے میں جتنا بھی پانی کے ایم کیو ایم کے دور میں ملا ہے اس تحریک کو ختم کرنے والوں مٹ رہے ہیں متحد منظم اور مضبوط ایم کیو ایم سب کو ساتھ لیکر چلنا چاہتی ہے ،وہ جلسہ سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ ہم خوشحالی کے سفر میں چاہتے ہیں کیماڑی ہمارے ساتھ کھڑا ہو یہ جو ہمارے امیدوار ہیں ان کے پاس کردار کے علاوہ کچھ نہیں ہمارا آپ سے وعدہ ہے الیکشن میں جیتیں یا نہ جیتیں لیکن یہاں ضرور آئیں گے اس کیماڑی کو پرا حق ہے کراچی کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر آگے چلے جو لوگ پاکستان پر ستر سال سے قابض ہیں ان کا اس پاکستان سے کوئی تعلق نہیں جاگیرداروں اور سرمایہ داروں کے بچوں کے علاوہ ایوانوں میں مڈل کلاس طبقہ نہیں تھا ایم کیو ایم کی کوشش سے مڈل کلاس طبقہ بھی ایوان میں گیا۔















