اسلام آباد (اے بی این نیوز )چور بجلی کا قیمتی سامان لے اڑے، ڈسکوز کو کروڑوں روپےکا نقصان ،چوری کے سینکڑوں کیسز میں 18 کروڑ سے زائد مالیت کا سامان چوری ہونے کا انکشاف،180.41ملین روپے مالیت کا الیکٹریکل میٹریل 506کیسز میں نامعلوم ملزمان نے چوری کیا،دستاویز کے مطابق لیسکو میں 148 کیسزمیں7کروڑ 37لاکھ سے زائد کا سامان چوری ہوا،
میپکو میں 110 کیسز میں 5 کروڑ 47 لاکھ سے زائد کا سامان چوری ہوا، فیسکو میں 103 کیسز میں 1 کروڑ 48 لاکھ سے زائد کا سامان چوری ہوا، پیسکو میں 1کروڑ 67 لاکھ جبکہ گیپکو میں ایک کروڑ 23 لاکھ سے زائد کا سامان چوری ہوا، سیپکو میں40 لاکھ،حیسکو میں 12لاکھ اور آئیسکو میں ایک لاکھ سے زائد کا سامان چوری ہوا،این ٹی ڈی سی کا 25 لاکھ سے زائد کا سامان چوری ہوا،معاملہ ڈسکوز اور این ٹی ڈی سی کے 2021-22 کے آڈٹ کے دوران سامنے آیامتعلقہ تھانوں میں ایف آئی آر درج کی گئیں لیکن ذمہ داری کے تعین کےلئےکوئی انتظامی انکوائری/کارروائی نہیں کی گئی، معاملہ مارچ سے اپریل 2022 کے دوران انتظامیہ کے ساتھ اٹھایا گیا، معاملہ جون 2022 میں وزارت کو رپورٹ کیا گیا، انتظامیہ نے جواب دیا کہ ایف آئی آر درج کی گئی ہیں اور کچھ معاملات میں محکمانہ انکوائریوں کو حتمی شکل دی گئی ہے،
انتظامیہ نے بتایا باقی معاملات میں انتظامی اور قانونی کارروائیاں جاری ہیں۔















