کراچی (نیوزڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما منظور وسان نے کہاہے کہ عام انتخابات سے پہلے چیئرمین تحریک انصاف کی مشکلات بڑھتی دیکھ رہا ہوں۔ اکتوبر میں معلوم ہو جائے گا نواز شریف وطن واپس آ رہے ہیں یا نہیں۔ احتساب کا عمل الیکشن کے بعد بھی جاری رہے گا، سیاستدانوں اور بیورو کریسی کے ساتھ دیگر کا بھی احتساب ہونا چاہیے۔اتوار کو جاری اپنے بیان میں منظور وسان نے کہا کہ عوام اور جیالے تیاری کریں، اتوار 28 جنوری کو الیکشن ہوں گے، ہم عوام کی طاقت سے حکومت بنائیں گے۔















