اسلام آباد ہائیکورٹ :بشریٰ بی بی کو ایف اآئی اے میں طلبی کا نوٹس معطل

اسلام آباد(نیوزڈیسک) آڈیو لیکس معاملے پراسلام آباد ہائیکورٹ میں کیس کی سماعت ، چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کوایف آئی اے طلبی کا نوٹس معطل کردیا۔آڈیو لیکس معاملے میں بشریٰ بی بی کی ایف آئی اے طلبی کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس بابر ستار نے بشریٰ بی بی کی درخواست پر سماعت کی،کیس زیرالتوا ہونے کے باوجودایف آئی اے نے 19ستمبر کو طلبی کا نوٹس جاری کردیا،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ جب تک کیس زیرالتوا ہے عدالت ایف اے کے نوٹس کو معطل کرے۔جسٹس بابر ستار نے کہاکہ ایف آئی اے کس چیز کیساتھ وائس میچنگ کرانا چاہتا ہے،وکیل لطیف کھوسہ نے کہاکہ ہمیں ایس ایس پی نے نوٹس کیا کہ ایف اآئی اے نے وائس میچنگ کرنی ہے،عدالت نے دلائل سننے کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کوایف آئی اے طلبی کا نوٹس معطل کردیا۔