اسلام آباد(نیوزڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے رہنما بیرسٹر ظفر اللّٰہ خان نے کہا ہے کہ نواز شریف پاکستان واپس آنے سے پہلے حفاظتی ضمانت کی درخواست دیں گے، عدالت کی مرضی ہے، ضمانت دے یا جیل بھیجے۔نجی ٹی وی سے بات چیت میں انہوں نے کہاکہ عمران خان کی ہدایات پر مریم نواز سے جیل میں جھاڑو دلوائی گئی، مگر ہم نہیں چاہتے کہ چیئرمین تحریک انصاف کے ساتھ بھی جیل میں ایسا ہی سلوک ہو۔