چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کے پہلے 3 دن 56 فیصد کیسز نمٹ گئے

اسلام آباد(نیوزڈیسک)سپریم کورٹ میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے پہلے 3 دن میں 56 فیصد کیسز نمٹا دیے گئے۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں 19 سے 21 ستمبر تک 313 کیسز سماعت کے لیے مقرر ہوئے۔ سپریم کورٹ کے 5 بینچز نے 313 میں سے 174 کیسز نمٹائے۔ذرائع کے مطابق جسٹس سردار طارق کے بینچ میں 87 میں سے 70 کیسز کا فیصلہ ہوا۔جسٹس اعجازالاحسن کے بینچ میں 54 میں سے 25 کیسز، جسٹس یحییٰ آفریدی کے بینچ میں 75 میں سے 35 کیسز جسٹس جمال مندوخیل کے بینچ میں 48 میں سے 22 کیسز نمٹائے گئے۔