اہم خبریں

بجلی چوروں اور ناہندگان کے خلاف آئیسکو کی بھرپور کاروائیوں کا سلسلہ جاری،سینکڑوں گرفتار

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )بجلی چوروں اور ناہندگان کے خلاف آئیسکو کی بھرپور کاروائیوں کا سلسلہ جاری،جاری مہم کے دوران تمام آپریشن سرکلز میں 724 بجلی چور پکڑے گئے، 10 لاکھ 84 ہزار سے زائد کے یونٹس چارج، بجلی چوروں کو 4 کڑوڑ 97 لاکھ 43 ہزار سے زائد کے جرمانے عائد، ترجمان آئیسکو کے مطابقبجلی ناہندگان سے 7 کڑوڑ 92 لاکھ 52 ہزار سے زائد کی ریکوری کی گئی آپریشن کے دوران ڈیٹیکشن اور ریکوری ٹیموں کو پولیس کا مکمل تعاون حاصل ہے، ملک دشمن بجلی چور کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہیں،میٹر کٹنے کی زحمت سے بچیں بجلی کا بل بروقت ادا کریں۔

متعلقہ خبریں