اسلام آباد (نیوزڈیسک)دو روز سے لاپتہ اسلام آباد کے پولیس کانسٹیبل کی لاش چارسدہ سے برآمد کرلی گئی۔پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ آئی 9 کا ملازم مختار احمد دو روز قبل ڈیوٹی سے واپس گھر نہیں پہنچا تھا۔ذرائع کے مطابق اہلکار کی لاش کے پاس اس کی گاڑی کی ٹوٹی نمبر پلیٹیں اور موبائل فون بھی ملاہے جبکہ اس حوالے سے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں ۔















