اہم خبریں

چیئرمین پی ٹی آئی کو عدالتوں نے ریلیف دیا،حکومت من گھڑت کیسز بنارہی ہے،شاہ محمود

ملتان (  اے بی این نیوز     )ماڈل ٹاؤن بیٹھک نے دبئی کے فیصلوں پر مہر ثبت کردی،پی ڈی ایم اوردیگرجماعتوں کو ان فیصلوں پر اعتمادمیں لینے کاکہا گیا جو ہوچکے ہیں،شاہ محمود قریشی کی ملتان میں میڈیا سے گفتگو کہا تحریک انصاف اہم سٹیک ہولڈر ہے جسے اعتمادمیں نہیں لیاگیا،لیڈر آف اپوزیشن تو صرف برائے نام ہے نگران حکومت پر سوال اٹھتا ہے،پاکستان کے مستقبل کافیصلہ دوبڑی جماعتوں نے نہیں بلکہ عوام نے کرناہے،90روز میں الیکشن حکومت کی ترجیح نہیں،یہ لوگ مبہم باتیں کررہے ہیں،چیئرمین پی ٹی آئی کو عدالتوں نے ریلیف دیا،حکومت من گھڑت کیسز بنارہی ہے

متعلقہ خبریں