راولپنڈی ( اے بی این نیوز )نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس نے جرمانوں میں 200 فیصد اضافہ کر دیا تیز رفتاری پر جرمانہ 750 سے بڑھا کر 2500 روپے کر دیا گیا اوورٹیک کرنے پر جرمانہ 300 سے بڑھا کر 1500 روپے ، رات کو موٹر وے پر سفر کرنے کے لئے خستہ حالت لائٹس پر جرمانہ 500 سے بڑھا کر 5000 روپے،غفلت اور لاپرواہی پر جرمانہ 300 سے بڑھا کر 1500 روپے،بغیر لائسنس گاڑی چلانے پر جرمانہ 750 سے بڑھا کر 5000 روپے، رجسٹریشن کے بغیر گاڑی چلانے پر جرمانہ 500 سے بڑھا کر 2000 روپے کر دیا گیا، جرمانے بڑھانے کا فیصلہ ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس کے اجلاس میں کیا گیا موٹر وے پر جرمانوں کا نفاذ فوری طور پر کیا گیا ہے















