لاہور (نیوزڈیسک)مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزرمریم نوازنے کہا ہے کہ جس جس نے نواز شریف کے خلاف سازش کی ایک، ایک شخص اپنے انجام کو پہنچا، کہنے والوں نے کہا کہ نواز شریف کی سیاست دفن ہو گئی مگر ان کی اپنی سیاست باقی نہیں رہی،منگل کو جاری ایک بیان میں لیگی رہنماء کا کہنا تھا کہ وقت نے ثابت کر دیا کہ نواز شریف کے کم بیکس (comebacks) ہمیشہ اُن کےسیٹ بیکس (setbacks) سے بڑھ کر رہے ہیں۔اپنے بیان کے آخر میں انہوں نے کہاکہ نواز شریف ہر بار پہلے سے زیادہ مضبوط ہو کر واپس لوٹے۔















