لاہور(نیوزڈیسک)پی ٹی آئی کے صدر پرویز الہٰی نے کہاہے کہ پاکستان واپسی پر نواز شریف کو مایوسی ہو گی، عوام استقبال کے بجائے ان سے حساب مانگیں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عدلیہ اور فوج پر اعتماد ہے، انہوں نے کہاکہ پاکستان کے موجودہ حالات کا ذمے دار شریف خاندان ہے، انہوں نے کہاکہ نگراں کابینہ میں سارے ن لیگ کے لوگ ہیں، انہوں نے کہاکہ عدلیہ تو مجھے انصاف دے رہی ہے مگر یہ لوگ چھوڑنے کو تیار نہیں۔















