کراچی (نیوز ڈیسک) ملک میں مہنگائی عروج پر عوام فاقوں پر مجبور،جماعت اسلامی میدان میں آگئی۔جماعت اسلامی کراچی نے شہر کے مختلف علاقوں میں مہنگائی کیخلاف مظاہرے کرنے کا اعلان کردیا، شاہراہ فیصل پر احتجاجی مظاہرہ ہوگا،جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان خطاب کریں گے۔ واضح رہے کہ جماعت اسلامی ملک بھر میں مہنگائی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف احتجاج شرو ع کر رکھا ہے اسی حوالے سے گورنر ہاؤس پشاور کے سامنے دھرنا دیا جا رہا ہے جس سے امیر جماعت اسلامی سراج الحق خطاب کریں گے۔















