کراچی(نیوزڈیسک) سفید مکھی کے شدید حملے کے باوجود 15ستمبر 2023 تک کپاس کی پیداوار میں 80فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ چئیرمین کاٹن جنرز فورم احسان الحق نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ پی سی جی اے کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد وشمار کے مطابق 15ستمبر 2023 تک پنجاب کی جننگ فیکٹریوں میں 53فیصد کے اضافے سے 15لاکھ 35ہزار گانٹھوں جبکہ سندھ میں 115فیصد کے اضافے سے 23لاکھ 89ہزار گانٹھوں کی ترسیل ہوئی ہے۔