اہم خبریں

ملک کو اس حال تک پہنچانے والوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے، نواز شریف

لندن (  اے بی این نیوز  )سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ بدترین سلوک کرنے والے قابل معافی نہیں ،ملک کو اس حال تک پہنچانے والوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے، انتقام کی خواہش نہیں لیکن ملک کے ساتھ یہ سلوک کرنے والوں کا احتساب ہونا چاہئے، ملک و قوم کیساتھ جو کچھ ہوامجھ سے دیکھا نہیں جاتا،ہماری حکومت کا خاتمہ 70 سال میں سب سے بڑا جرم تھا ،اپنی سیاست کا خاتمہ کرکے ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا ،ملک ڈیفالٹ ہو جاتا تو آج پیٹرول ہزار روپے لٹر ہوتا،آئندہ الیکشن میں مسلم لیگ ن ہی کامیاب ہوگی،کامیابی مسلم لیگ ن کا مقدر ہے ،ملک کو یہاں تک پہنچانے والے اپنے کیفر کردار کو پہنچیں گے،یہ کون بول رہا تھا خدا کے لہجے میں،نوازشریف کو تکلیف پہنچانے کیلئے اسکی بیٹی کو گرفتار کیا گیا،آج غریب کا بچہ روٹی نہیں کھا سکتا ،، ،مسلم لیگ ن انتقام کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی،قوم کو سمجھنا چاہئے کہ اسکا خیرخواہ کون ہے ،ڈالر 104 روپے پر چار سال رہا ۔

متعلقہ خبریں