لاہور(نیوزڈیسک) چیف آرگنائزر ن لیگ مریم نواز نے کہاہے کہ 21 اکتوبر کو کسی فرد کا نہیں بلکہ پاکستان کے روشن مستقبل کا استقبال کریں گے۔پیر کو نواز شریف کی وطن واپسی کی تیاریوں کے حوالے سے مسلم لیگ ن پنجاب کے اہم مشاورتی اجلاس کی صدارت چیف آرگنائزر مریم نواز نے کی۔ن لیگ کے قائد نواز شریف ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔ سابق وزیراعظم کے اجلاس میں شرکت پر شرکاء نے کھڑے ہو کر اور بھرپور تالیوں سے اپنے قائد کا استقبال کیا۔















