اسلام آباد (اے بی این نیوز )بشری بی بی آڈیو لیکس کیس، حکومت جواب دے ورنہ انٹیلی جنس ایجنسیوں کو براہ راست فریق بنائیں گے، اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس بابر ستار نے تمام درخواستوں کو یکجا کرکے سماعت کی، ریمارکس میں کہایہ عدالت تحمل کا مظاہر کرتے ہوئے ایک آخری موقع دے رہی ہے، ،، وکیل لطیف کھوسہ کی ایف آئی اے کوہراساں کرنے سے روکنے کی استدعا،، جسٹس بابر ستار نے ریمارکس دیے کہ میں ایجنسی کو انوسٹی گیشن سے نہیں روک سکتا، جب قانون کی کوئی خلاف ورزی ہو تو آپ اسے چیلنج کر سکتے ہیں،،عدالت نے سابق چیف جسٹس کے بیٹے کو پارلیمانی کمیٹی میں طلبی کیے جانے کے سمن کی معطلی کے آرڈر میں ایک ماہ کی توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔















