چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی آخری سماعت وکلاء کو گڈ سی یو بول کر اختتام پذیر

اسلام آباد(نیوزڈیسک)چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے آخری روز کورٹ کارروائی مکمل کر لی*چیف جسٹس نے وکلاء کو آخری دن بھی گڈ ٹو سی یو بولا*وکلاء کی جانب سے چیف جسٹس کے صبر و تحمل کی تعریف۔ چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ یہ ہمارا فریضہ تھا ،اللہ کی خوشنودی کو ذہن میں رکھ کر کام کیا،کالے کوٹ کا ہمیشہ بار سے تعلق رہتا ہے، وکلا سے اب انشا اللہ بار روم میں ملاقات ہو گی،میڈیا کے دوستوں کا شکریہ جنہوں نے مجھے متحرک رکھا، میڈیا کی تنقید کو بھی ویلکم کرتا ہوں،عدالتی فیصلوں پر تنقید ضرور کریں،جب جج پر تنقید کریں تو یقینی بنائیں وہ سچے حقائق پر مبنی ہو،*وکلاء کے کلمات پر چیف جسٹس نےغالب کا مصرعہ بھی پڑھا**دل کے خوش رکھنے کو غالب یہ خیال اچھا ہے*میں اللہ تعالی کا مشکور ہوں جس نے مجھے موقع دیا،چیف جسٹس نے آخری روز کمرہ عدالت میں 45 منٹ کیسز کی سماعت کی۔