اہم خبریں

مس یونیورس مقابلے کیلئے کسی کو نامزد نہیں کیا، وزیراطلاعات کی وضاحت

اسلام آباد(نیوزڈیسک)نگراں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے واضح کیا ہے کہ حکومت پاکستان نے کسی کو ’’مس یونیورس‘‘ مقابلۂ حُسن میں پاکستان کی نمائندگی کے لیے نامزد نہیں کیا۔جمعرات کو سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی نمائندگی ریاست اور حکومت کے ادارے کرتے ہیں۔ ہماری حکومت نے کسی غیر ریاستی اور غیر حکومتی فرد یا ادارے کو ایسی کسی سرگرمی کے لیے نامزد نہیں کیا۔

متعلقہ خبریں