اہم خبریں

سراج الحق نے شہبازشریف،آصف زرداری اور عمران خان کوایٹم بم سے زیادہ خطرناک قرار دیدیا

لاہور(نیوز ڈیسک) جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہاہے کہ شہبازشریف،آصف زرداری اور عمران خان پاکستان کیلئے ایٹم بم سے زیادہ خطرناک ہیں۔ تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے اپنے بیان میں کہا کہ شہبازشریف،آصف زرداری اور عمران خان پاکستان کیلئے ایٹم بم سے زیادہ خطرناک ہیں،یہ ملک پر ایٹم بم کی طرح گرے ہیں، سب کچھ تباہ کردیا ہے۔انہوں نے کہاکہ اسحا ق ڈار نے ڈالر کی قیمت کم کرانے کا دعویٰ کیا تھا،ڈار صاحب ڈالر کو پھر پر لگ گئے۔
انہوں نے کہاکہ حکمرانوں نے پاکستان کو دنیا میں تماشا بنا دیا،ہزاروں بچے نشے کا عادی ہو گئے ہیں،جو نوجوان نشے کا عادی ہو جائے اس کی زندگی ختم ہو جاتی ہے،پاکستان میں ہر پانچواں شہری ڈپریشن کا شکار ہے،لاہور دنیا کا آلودہ ترین شہر بن گیا ہے۔

متعلقہ خبریں