اہم خبریں

پارلیمنٹ حملہ کیس ، عمران خان کی بریت کیخلاف اپیل دائر ،سماعت کل ہوگی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پارلیمنٹ حملہ کیس،عمران خان، پرویز خٹک اور دیگر کی بریت کیخلاف اپیل سماعت کے لئے مقرر کردی گئی، اسلام آباد ہائیکورٹ کا 2 رکنی بینچ کل وفاقی کی اپیل پر سماعت کرے گا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے پیر کو اپیل سماعت کیلئے مقرر کی ہے، جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان اپیل کی سماعت کریں گے۔وفاق نے ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کے ذریعے اپیل دائر کر رکھی ہے، جس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان، پرویز خٹک اور دیگر کی بریت کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔اپیل میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت کا فیصلہ خلاف قانون ہے، ٹرائل کورٹ نے جلد بازی میں فیصلہ کیاہے۔

متعلقہ خبریں