کراچی ( اے بی این نیوز )ڈسٹرکٹ سٹی سے غیر قانونی طور پر مقیم 9 افغانی باشندے گرفتار،ملزمان کو علاقہ تھانہ عیدگاہ, نبی بخش اور رسالہ کی حدود سے گرفتار کیا گیا.ملزمان کو مختلف کاروائیوں کے دوران گرفتار کیا گیا.ملزمان سے ان کی شناخت کے متعلق دریافت پر کوئی اطمینان بخش شناخت ظاہر نہ کرنے پر گرفتار کیا گیا.ملزمان غیر قانونی طور پر پاکستان میں مقیم تھے.ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانہ جات میں مقدمات، پولیس کا غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے خلاف ایکشن 14 افغان باشندوں کو گرفتار کیا گیا ہے گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ فارن ایکٹ کے تحت درج کرکے تفتیش جاری ہے















