اہم خبریں

اب مہنگائی کی جگہ ٹھکائی مارچ ہو سکتا ہے ، شیخ رشید نے حکومت کو خبردار کردیا

راولپنڈی(نیوز ڈیسک)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا کہ کابینہ ایک آٹےکاتھیلا نہیں دےسکی، اب مہنگائی کی جگہ ٹھکائی مارچ ہو سکتا ہے، الیکشن شیڈول دیناہوگا ورنہ تباہی ہے۔

اتوار سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا کہ زرمبادلہ کےذخائر4.5ارب ڈالررہ گئے جو20 روز سے کم کاامپورٹ ہے، 9ماہ کی تباہی اورڈیفالٹ سےبچنےکاروڈمیپ چاہیے۔انہوں نے کہا کہ کابینہ ایک آٹےکاتھیلا نہیں دےسکی، 100دنوں میں الیکشن شیڈول دیناہوگا ورنہ تباہی ہے ، دو وقت کی روٹی کےلیے پہلی شہادت میرپورخاص میں ہو گئی ہے، اب مہنگائی کی جگہ ٹھکائی مارچ ہو سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں