اہم خبریں

ملکی زرمبادلہ کے ذخائرمستحکم وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے خوشخبری سنادی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے سینئررہنما وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے کہا کہ ملک کے زرمبادلہ ذخائر بہت جلد دوبارہ مستحکم ہوں گے، دوست ممالک سے فنڈز جلد پاکستان منتقل ہونگے۔
تفصیلات کے مطابق اپنے بیان میں وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے کہا کہ پاکستان پر واجب الادا قرض وقت پر واپس کر رہے ہیں ،عالمی مالیاتی فنڈ کا وفد جلد پاکستان کا دورہ کرے گا، جنیوا میں بھی آئی ایم ایف حکام سے ملاقات ہوگی جبکہ سعودی عرب سمیت دوست ممالک سے فنڈز جلد پاکستان کو منتقل ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 4 نہیں بلکہ 10 ارب ڈالرہیں اور کمرشل بینکوں کے پاس 6 ارب ڈالر کا زرمبادلہ ہے۔

متعلقہ خبریں