لاہور(نیوزڈیسک) نگراں پنجاب حکومت کی ہدایت پر محکمہ لیبر نے چائلڈ لیبر کے خاتمے کے لیے کریک ڈاؤن کا آغاز کرتے ہوئے قوانین کی خلاف ورزی پر 15 افراد کو گرفتا رکرلیا۔تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے مشقت والے کاموں پر مکمل پابندی عائد کردی ہے جس کے بعد محکمہ محنت نے صوبے میں چائلڈ لیبر کے خاتمے کے لیے کریک ڈاؤن شروع کردیا ہے۔















