اہم خبریں

اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کروادی گئی

راولپنڈی (اے بی این نیوز)بشریٰ بی بی سے اڈیالہ جیل میں ان کی بیٹی اور بھابھی کی ملاقات ہوئی ہے جبکہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی بھی ملاقات کروا دی گئی۔
جیل ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی کی بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل کے کانفرنس روم میں ملاقات کرائی گئی، جو تقریباً آدھے گھنٹے تک جاری رہی۔ ملاقات کے دوران دونوں نے ایک دوسرے کی خیریت دریافت کی اور صحت سمیت قانونی معاملات پر تبادلۂ خیال کیا۔

جیل ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ بشریٰ بی بی سے ان کے اہلِ خانہ کی بھی کانفرنس روم میں ملاقات کروائی گئی، جس میں صحت اور دیگر خاندانی امور پر گفتگو کی گئی۔ ملاقات کے اختتام پر دونوں اہلِ خانہ اڈیالہ جیل سے روانہ ہو گئے۔

دوسری جانب علیمہ خان نے ایک بہن کو بانی سے ملاقات کی اجازت ملنے پر بھی نورین نیازی کو روک لیا اور موقف اختیار کیا کہ سب بہنوں کی ملاقات کروائی جائے۔ ملاقات کا وقت ختم ہونے پر بانی کی بہنوں نے کارکنوں کے ہمراہ فیکٹری ناکے پر دھرنا دیدیا جو رات گئے تک جاری رہا۔ میڈیسن فیکٹری ناکے پر احتجاج کرتے ہوئے کارکن نعرے بازی کرتے رہے۔
مزید پڑھیں: اسپین کا تاریخی امیگریشن منصوبہ،لاکھوں غیر قانونی تارکین وطن نے درخواستیں دیدیں

متعلقہ خبریں