اہم خبریں

ہماراآج بھی یہی مطالبہ ہے بجلی قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے،سراج الحق

لاہور( نیوزڈیسک)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت ختم ہوجاتی ہے لیکن ظلم و جبر کا نظام برقرار رہتا ہے۔ ان حالات سے نکلنے کا واحد حل الیکشن ہیں۔ آئندہ 3، 4 دن میں آئی پی پیز کے خلاف سپریم کورٹ بھی جارہے ہیں،بدھ کو پریس کانفرنس کے دوران سراج الحق نے کہا کہ حکومت سے آج بھی یہی مطالبہ ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ واپس لے۔سراج الحق نے یہ بھی کہا کہ آف شور کمپنیوں میں انہی مافیاز کے پیسے ہیں، ہم ان مافیاز کو مزید کھیل کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

متعلقہ خبریں