اہم خبریں

آئندہ مہینوں میں مہنگائی مزیدبڑھے گی ،وزارت خزانہ

اسلام آباد (نیوزڈیسک)وزارتِ خزانہ نے جولائی کی ماہانہ رپورٹ جاری کر دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ آئندہ مہینوں میں مہنگائی میں اضافے کا امکان ہے۔بدھ کو وزارتِ خزانہ کی جاری رپورٹ میں کہاگیا کہ اگست میں بجلی کی قیمتوں میں 2 بار اضافے کے اثرات مہنگائی پر آئیں گے، رپورٹ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہو رہی ہے، جس کی وجہ سے پاکستان میں درآمدی اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہو سکتی ہے۔رپورٹ کے مطابق ایف بی آر کی ٹیکس وصولیوں میں 17.5 فیصد اضافہ ہوا۔وزارتِ خزانہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ رواں برس 29 اگست کو ڈالر کی قیمت 303 روپے 6 پیسے ریکارڈ کی گئی، جبکہ 29 اگست 2022ء کو ڈالر کی قیمت 221 روپے 92 پیسے تھی۔

متعلقہ خبریں